بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز)ریاستی وزیرصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کہاکہ بی جے پی میں دوسری پارٹی سے شامل ہونے والے گھرکی بہوکی مانندہوتے ہیں،بہوکی طرح دل بدلی کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہونے والو ں کوسب کاخیال رکھنااوران کوخوش کرناہوتا ہے۔اس طرح بہوکی مانندتمام کواعتمادمیں لیناپڑتاہے۔
اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پرکانگریس سے بی جے پی جے میں شامل ہونے والے سدھاکرنے کہاکہ گھرکی بہواپنے شوہر،ساس سمیت تمام گھروالوں کااعتمادحاصل کرناہوتاہے۔یہی وجہ ہے دل بدلی کرکے بی جے پی میں آنے والے نہایت ایمانداری اورمحنت سے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل نہیں ہورہے ہیں،اس قسم کاکوئی ڈربھی ہم کونہیں ہے۔